ریاست میں درجہ حرارت میں مسلسل کمی ، صبح کے وقت کہر

   

شمس آباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں درجہ حرارت میں مسلسل کمی کی وجہ سے سردی کی لہر میں اضافہ ہورہا ہے ۔ صبح کے اوقات میں کہر کی وجہ سے سڑکیں صاف دکھائی نہیں دے رہے ہیں ۔ کہر میں اضافہ کی وجہ سے اسکولی طلبہ کو مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ رات کے وقت میں سردی کی وجہ سے سڑکیں سنسان ہورہی ہیں ۔ سردی سے بچنے کے لیے چھوٹے بچے آگ لگا کر محفوظ رہنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ طلبہ کے والدین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ اسکول کے اوقات میں تبدیلی کرتے ہوئے اسکول دس بجے سے چار بجے تک کیا جائے ۔ صبح کے وقت اسکول جاتے وقت بچوں کو سخت سردی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے وہ بیمار پڑ رہے ہیں ۔۔