ریاست میں شیروںکے تحفظ کیلئے حکومت کے اقدامات

   

حیدرآباد : ریاست تلنگانہ میں شیروں کے تحفظ کیلئے حکومت نے اقدامات کئے ہیں۔ خاص کر جئے شنکر بھوپلا پلی، ملوگو اور پداپلی اضلاع کے جنگلات میں شیروں کا تحفظ کیا جارہا ہے۔ اس کے لئے دو پڑوسی ریاستوں مہاراشٹرا اور چھتیس گڑھ کے حکام بھی تعاون کررہے ہیں۔ گوداوری طاس کے جنگلات میں لکڑی کی اسمگلنگ اور شیروں کے شکار کو روکنے کے لئے جنگلات کا تحفظ کرنے کی سمت تینوں ریاستوں تلنگانہ، چھتیس گڑھ اور مہاراشٹرا نے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنگلات پر منعقدہ اجلاس میں بین ریاستی رابطہ کاری اور جنگلات کے تحفظ کے ساتھ شیروں کی حفاظت پر اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ضلع کے پرنسپل چیف کنزرویٹر فاریسٹ آر شوبھا نے کہاکہ جنگلات کے تحفظ کیلئے مسلسل نگرانی کرنا ضروری ہے۔