چیف منسٹر کی ہدایت پر محکمہ فینانس کی تفصیلی رپورٹ تیار
حیدرآباد۔ 24 ۔ اگست (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے مختلف محکموں میں مخلوعہ جائیدادوں کی تعداد 67,820 ہوگئی ہے ۔ محکمہ فینانس کی جانب سے ایک تفصیلی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے جس کے مطابق ریاست میں 52 ہزار نہیںبلکہ 67,820 سرکاری جائیدادیں مخلوعہ ہیں۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں 52 ہزار جائیدادوں کی رپورٹ پر چیف منسٹر نے عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا اور مکمل تفصیلی رپورٹ کو تیار کرنے کی ہدایت دی تھی ۔محکمہ فینانس نے تفصیلی رپورٹ تیار کرکے ریاستی کابینہ کے اجلاس میں مسودہ رپورٹ پیش کی تھی ۔امکان ہے کہ اس رپورٹ پر اس ماہ کے آخر میں کابینی اجلاس میں غور ہوگا۔کابینہ کی منظوری کے بعد تقررات کیلئے اعلامیہ کی اجرائی عمل میں آئے گی ۔A
