چیف منسٹر کی پولٹری فیڈ کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت
حیدرآباد، 25 نومبر ]سیاست نیوز[چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ ریاستی حکومت تلنگانہ میں پولٹری کی صنعت کو ایک اہم ترجیحی شعبہ کے طور پر شناخت کر رہی ہے اور اس شعبہ کو درپیش تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ آج یہاں ایچ آئی سی سی میں منعقدہ ’پولٹری انڈیا ایکسپو 2026’ کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت اور خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ ریاست میں نئی پولٹری صنعتوں کے قیام کے لیے تیز رفتار اجازت ناموں کی فراہمی کی خاطر جلد ہی ’سنگل ونڈو سسٹم‘ متعارف کرایا جا رہا ہے۔انہوں نے پولٹری فارمرس کو درپیش چارے (فیڈ) اور مکئی کی قلت کے مسئلہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے عہدیداروں کو سخت ہدایت دی کہ وہ آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر صنعت کے نمائندوں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کریں اور اس مسئلہ کے حل کے لیے ٹھوس فیصلہ کریں۔2