9.25 لاکھ جائیدادوں کا رجسٹریشن کورونا کے باعث ماہ مئی میں صرف 234کروڑ کی آمدنی
حیدرآباد۔/7اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ریاست میں زرعی اور غیر زرعی اراضیات و جائیدادوں کے رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ جاریہ مالیاتی سال کے پہلے 6 ماہ ( اپریل تا ستمبر ) جملہ 9.25 لاکھ دستاویزات کے رجسٹریشن ہوئے ہیں جس سے حکومت کو4838 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے۔ ہر ماہ اوسطاً 90 ہزار تا ایک لاکھ غیر زرعی اور 60 تا70 ہزار زرعی اراضیات کے رجسٹریشن ہوئے ہیں جس سے سرکاری خزانہ کو 800 تا1000 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے تاہم جاریہ سال ماہ مئی کے دوران کورونا کی دوسری لہر میں شدت پیدا ہونے اور لاک ڈاؤن نافذ ہونے کی وجہ سے رجسٹریشن کی آمدنی بڑی حد تک گھٹ گئی ۔ ماہ مئی کے دوران صرف 43 ہزار رجسٹریشن ہوئے ہیں جس سے حکومت کو صرف234 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے۔ جون میں لاک ڈاؤن برخاست ہوجانے کے بعد رجسٹریشن کے عمل میں اچانک تیزی پیدا ہوئی ہے اس کے بعد رجسٹریشن کی فیس پر نظر ثانی کرنے کی اطلاعات عام ہونے کے بعد جولائی میں زیادہ لوگوں نے رجسٹریشن کرانے کو ترجیح دی ہے جس سے جولائی میں ریکارڈ سطح پر رجسٹریشن ہوئے ہیں۔ ن