حیدرآباد : خانگی ہاسپٹلس میں کورونا وائرس کے مریضوں کے مسائل کا جائزہ لینے کے لئے حکومت کی جانب سے قائم کردہ ٹاسک فورس نے اپنا کام شروع کردیا ہے۔ عہدیدار حیدرآباد، رنگاریڈی اور میڑچل ۔ ملکاجگیری اضلاع کے خانگی دواخانوں کا دورہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جنرل اور نان جنرل وارڈس میں بیڈس کی آڈٹنگ شروع کی گئی ہے۔ مذکورہ اضلاع میں تقریباً 100 خانگی ہاسپٹلس ہیں۔ ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے تقریباً 40 ہاسپٹلس میں جانچ کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ اِسی دوران حکومت نے آئی سی ایم آر کے حالیہ رہنمایانہ خطوط کے مطابق ٹسٹنگ میں بھی اضافہ کا منصوبہ بنایا ہے۔