ریاست و ملک کی ترقی کیلئے دعاء کرنے مسلمانوں سے اپیل

   

Ferty9 Clinic

اقلیتوں کی ترقی کیلئے حکومت سنجیدہ، محبوب نگر میں دعوت افطار، رکن اسمبلی وائی سرینواس ریڈی کا خطاب

محبوب نگر۔/16 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اقلیتوں کی بہبود کیلئے ریاستی حکومت سنجیدہے۔ مقامی ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈی نے جمعہ کی شام مستقر محبوب نگر کے سدرشن کنونشن میں منعقدہ دعوت افطار سے مخاطب تھے۔ ان کے ہمراہ حلقہ محبوب نگر لوک سبھا کے کانگریس امیدوار ومشی چندر ریڈی بھی تھے۔ انہوں نے مخاطبت جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان مسلمانوں کیلئے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ مسلمان زیادہ تر وقت عبادات میں گذارتے ہیں اور یہ مہینہ دعاؤں کی قبولیت کا بھی ہے۔ انہوں نے مسلمان بھائیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی دعاؤں میں اپنے افراد خاندان کے ساتھ ساتھ ریاست اور ملک کی ترقی کیلئے بھی دعاء کریں۔ انہوں نے اپیل کی کہ عنقریب منعقد ہونے والے پرلیمانی انتخابات میں حلقہ لوک سبھا محبوب نگر سے ڈاکٹر ومشی چندر ریڈی کو جو کانگریس امیدوار ہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں تاکہ آپ کی آواز پارلیمنٹ میں گونج سکے۔ اس موقع پر میونسپل چیرمین آنند کمار گوڑ، وائس چیرمین شبیر احمد، سینئر پارٹی قائدین این پی وینکٹیش، ٹی پی سی سی کے جنرل سکریٹری ونود کمار، چندر کمارگوڑ، سریندر ریڈی، سراج قادری، لکشمن یادو، سائی بابا، ضمیر، حنیف احمد، رحیم، اویس، مولانا محمد محسن پاشاہ قادری، محمد تقی الدین کے علاوہ شہر کی سرکردہ شخصیتیں موجود تھیں۔