ریاست پنجاب کے سابق وزیرنوجوت سنگھ سدھو کومل سکتی ہے کہ دہلی کانگریس کی کمان

,

   

شیلا دکشت کے انتقال کے بعد دہلی کانگریس کے نئے صدرکولے کرجاری تلاش ختم ہوتی نظرآرہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق کرکٹراورپنجاب حکومت میں وزیررہے کانگریس لیڈرنوجوات سنگھ سدھو کویہ ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔ سدھونے گزشتہ 6 جون کو پنجاب کےوزیراعلیٰ کپٹن امریندرسنگھ کے ذریعہ محکمہ تبدیل کئے جانےکے بعد تقریباً ایک ماہ سے زائد وقت کے بعد کابینی وزیرسے استعفیٰ دے دیا تھا۔

لوک سبھا الیکشن 2019 میں پنجاب میں کانگریس کواچھی تعداد میں سیٹیں نہ ملنے کا ٹھیکرا وزیراعلیٰ امریندرسنگھ نے نوجوت سنگھ سدھو کے سرپھوڑا تھا۔ ہائی کمان سے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ اتنا ہی نہیں، وزیراعلیٰ نے لوک سبھا الیکشن کے بعد 6 جون کوہوئی کابینہ کی میٹنگ میں سدھوسمیت کئی وزرا کے محکمے تبدیل کردیئے تھے۔

کرکٹرسے لیڈربنے نوجوت سنگھ سدھونے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا ‘میں پنجاب کابینہ کے وزیرعہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ میرا استعفیٰ کانگریس صدرراہل گاندھی کے پاس 10 جون 2019 کو پہنچ گیا تھا’۔ بعد میں پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندرسنگھ نے نوجوت سنگھ سدھوکا وزیرعہدے سے استعفیٰ منظورکرلیا تھا۔

واضح رہے کہ دہلی کانگریس کی صدراور15 سالوں تک دہلی کی وزیراعلیٰ رہیں شیلا دکشت کا گزشتہ 20 جولائی کودہلی کے اسکارٹس اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا تھا۔ اس سے قبل اس عہدے پرسابق مرکزی وریاستی وزیراجے ماکن یہ ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔ اس سے قبل دہلی کے سابق وزیراروندرسنگھ لولی اورسابق رکن پارلیمنٹ جے پرکاش اگروال یہ ذمہ داری سنبھال چکے ہیں۔