ریاست کرناٹک میں ہفتہ واری لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے: راجیہ سبھا کے رکن جی سی چندر شیکھر نے کی وزیر اعلیٰ سے درخواست
بنگلور: کرناٹک میں ہفتہ واری لاک ڈاؤن کو نافذ کرنے کی بات کی جا رہی ہے، درخواست کے ذریعہ وزیر اعلیٰ سے اپیل کی گئی ہے کہ ہر ہفتے سنیچر اور اتوار کو لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی درخواست کی گئی ہے، یہ درخواست راجیہ سبھا رکن جی سی چندر شیکھر نے کی ہے۔
چندر شیکھر نے یہ درخواست بڑھتی وبا کے مدنظر کی ہے، بتایا جا رہا ہے کے پورے بھارت میں ریاست کرناٹک کورونا وائرس کے اعتبار سے تیسرے پوزیشن پر ہے ، اب تک ساڑھے نو ہزار سے زائد لوگ اس وائرس کی وجہ سے مر چکے ہیں۔
مزید جاننے کےلیے دیکھیں یہ خصوصی رپورٹ

