ریاست کی فلاحی اسکیمات ملک گیر سطح پر اہمیت کا حامل

   

Ferty9 Clinic


کریم نگر میں شادی مبارک کے چیکس کی تقسیم ، ریاستی وزیر گنگولا کملاکر کا خطاب

کریم نگر ۔حکومت تلنگانہ کے متعارف کردہ کلیانہ لکشمی ، شادی مبارک اسکیم ریاست تلنگانہ کی دختروں کیلئے کافی مفید ہیں ، ریاستی وزیر بہبود برائے پسماندہ طبقات و سیول سپلائی گنگولاکملا نے یہ بات کہی ۔پیر کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں مستفید افراد میں شادی مبارک،کلیانی لکشمی چیک کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات و سیول سپلائی گنگولاکملاکر نے شرکت کی۔ کریم نگر اربن کتہ پلی،کریم نگر رورل منڈلوں کے مستقر 170 مستفید میں جملہ 1کروڑ 69 لاکھ 170 رقم کے چیکوں کی تقسیم کی گئی۔ وزیر موصوف کے ہاتھوں چیک تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کے متعارف کردہ اسکیمات ملک گیر سطح پر اہمیت کے حامل ہیں۔ آزادی کے 70 سالوں کی تاریخ میں کسی حکومت نے لڑکیوں کی شادی کیلئے اسطرح کے کوئی اقدامات نہیں کئے ، حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاست کی دختروں کیلئے کلیانہ لکشمی و شادی مبارک کے ذریعہ مدد فراہم کی جارہی ہے۔ پچھلے دور میں لڑکیوں کی پیدائش والدین کیلئے بوجھ تصور کیا جاتا رہا ، ان حالات میں بدلاؤ اور آج ریاست تلنگانہ میں لڑکیوں کی پیدائش پر مسرت کی لہر دیکھی جارہی ہے۔ ریاست تلنگانہ کی حکومت و عزت مآب وزیر اعلی کے سی آر صاحب کے متعارف کردہ اسکیمات تمام طبقات کے لئے باعث مسرت ہیں۔ اس اجلاس میں وزیر موصوف کے ہمراہ مئیر سنیل راؤ , ایم پی پی لکشمیہ , سریلتا ,کتہ پلی مونسپل چئیر مین ردراراجو , زیڈ پی ٹی سی للیتا , کارپوریٹروں ,ایم پی ٹی سی و دیگر نے شرکت کی۔