حیدرآباد، 10ستمبر (یواین آئی)بالائی علاقوں میں شدید بارش کے سبب دریائے کرشنا کے پراجیکٹس کی سطح میں اضافہ ہوا ۔ جوگولامباگدوال کے جورالہ پراجیکٹ میں 2.10 لاکھ کیوسک پانی کا بہاودرج کیاگیا جس کے بعد 2.17 لاکھ کیوسک پانی نچلے علاقوں میں چھوڑا گیا۔ جورالا اور سنکے سیلا سے سری سیلم پراجیکٹ میں 3,56,442 کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا۔ حکام نے 10 دروازوں کو کھول کر پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا ۔ ناگرجناساگر میں بھی پانی کے بہاو پر حکام نے 22 دروازے کھول کر پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا۔