ریاست کے تمام محکمہ جات میں تقررات ہونگے

   

Ferty9 Clinic

کے سی آر کا اعلان ۔ چیف سکریٹری کو تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت
حیدرآباد۔ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راو نے آج اعلان کیا کہ جلد ہی اساتذہ اور پولیس محکمہ اور دوسرے محکموں میں تقرر طلب جائیدادوں پر تقررات کیلئے اعلامئے جاری کئے جائیں گے ۔ انہوں نے چیف سکریٹری سومیش کمار سے کہا کہ وہ ریاست بھر کے تمام محکمہ جات میں مخلوعہ جائیدادوں کی فہرست حاصل کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات سے یہ تاثر ملتا ہے کہ ریاست میں تقریبا 50,000 جائیدادیں مخلوعہ ہیں ۔ ہمیں ان جائیدداوں کو پر کرنا ہے ۔ اساتذہ اور پولیس محکمہ میںہزاروں بھرتیاں کی جانی ہیں۔ ٹیچرس ‘ پولیس اور دوسرے محکموں میں مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کی جائیں۔ یہ گنتی کی جانی چاہئے کہ کس محکمہ کیلئے کتنے ملازمین کی ضرورت ہے ۔ مخلوعہ جائیدادوں کی تعداد کا علم ہونے کے بعد بھرتیوں کیلئے اعلامئے جاری کئے جائیں گے ۔ چیف منسٹر کے دفتر نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ چیف منسٹر نے اپنی دوسری معیاد کے دو سال کی تکمیل کے موقع پر یہ اعلان کیا ہے ۔ کئی بیروزگارافراد کیلئے ایک اچھی خبر اور ایک موقع سمجھا جا رہا ہے ۔