ریاستی حکومت نے آر بی آئی سے 70,300 کروڑ کا قرض حاصل کیا

   

قرض کا سالانہ ہدف نومبر میں ہی مکمل، منگل کو مزید 2000 کروڑ روپے قرض کا حصول

حیدرآباد۔ 14 جنوری (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے رواں مالیاتی سال کے پہلے 10 مہینوں میں بڑے پیمانے پر پر قرض حاصل کیا ہے۔ ریونت ریڈی حکومت نے صرف ریزرو بینک آف انڈیا (RBI) سے 70,300 کروڑ روپے کا قرض لیا ہے۔ منگل کو آر بی آئی کی جانب سے منعقدہ نیلامی میں ریاستی حکومت نے چوتھی سہ ماہی کے پہلے قرض کے طور پر 2000 کروڑ روپے حاصل کئے۔ اس قرض کے تحت حکومت نے 1000 کروڑ روپے کے سیکوریٹی بانڈ 16 سال کی مدت کے لئے اور مزید 1000 کروڑ روپے کے بانڈ 26 سال کی مدت کیلئے جاری کئے دونوں پر سالانہ 7.61 فیصد شرح سود مقرر کی گئی۔ ریاستی بجٹ میں حکومت نے جاریہ مالیاتی سال کے لئے 54.009 کروڑ روپے قرض حاصل کرنے کا تخمینہ رکھا تھا تاہم یہ ہدف نومبر تک ہی حاصل کرلیا گیا۔ اس کے باوجود حکومت نے ہدف سے تجاوز کرتے ہوئے کھلے بازار کے ذریعہ صرف آر بی آئی سے 68,300 کروڑ روپے کا قرض حاصل کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے پہلے سہ ماہی میں 17,400 کروڑ روپے، دوسرے سہ ماہی میں 32,500 کروڑ روپے اور تیسرے سہ ماہی میں 31 ڈسمبر تک 18,400 کروڑ روپے قرض حاصل کیا۔ علاوہ ازیں چوتھے سہ ماہی میں مزید 10,600 کروڑ روپے قرض حاصل کرنے کی تجویز آر بی آئی کو ارسال کی گئی ہے جن میں سے پہلے مرحلے میں 2000 کروڑ روپے جاری کردینے کا آر بی آئی نے اعلان کیا ہے ۔ 2