نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے منگل کو دعویٰ کیا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی مہاراشٹر کے مختلف رہنماؤں کے خلاف کارروائی ریاستی حکومت کے حقوق پر حملہ کرنے اور سیاسی مخالفین کی حوصلہ شکنی کی کوشش ہے ای ڈی ریاست کے سابق وزیر داخلہ اور این سی پی لیڈر انیل دیشمکھ اور ایکناتھ کھڈسے کے خلاف منی لانڈرنگ کے الگ الگ مقدمات کی تحقیقات کر رہا ہے مرکزی ایجنسی نے گزشتہ ہفتے منی لانڈرنگ کیس میں شیو سینا رکن پارلیمنٹ بھاونا گولی سے منسلک کئی احاطوں پر چھاپے مارے تھے این سی پی مہاراشٹر میں شیو سینا اور کانگریس کے ساتھ اقتدار میں ہے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پوار نے کہا ماضی میں مہاراشٹر میں ای ڈی کی اتنی کارروائی کے بارے میں کبھی نہیں سنا ایک کارروائی کھڈسے کے خلاف دوسری انیل دیشمکھ کے خلاف اور بھونا گولی کے خلاف جاری ہے یہ ریاستوں کے حقوق پر حملہ کرنے اور ان ایجنسیوں کو بطور اوزار استعمال کرکے مخالفین کی حوصلہ شکنی کی کوشش ہے۔