نئی دہلی : نتیش کمار نے حال ہی میں مسلسل چوتھی مرتبہ بہار کے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیا۔ تاہم 15 رکنی کمیٹی میں کوئی بھی مسلم نمائندگی نہیں ہے۔ ریاست میں بلالحاظ حکمراں پارٹی مسلمانوں نے 1952 ء کے بعد سے بہار کی حکومت میں اہم وزارتیں اور عہدے حاصل کئے ہیں لیکن اِس مرتبہ بہار کی کابینہ میں کوئی مسلم نمائندگی نہیں دی گئی۔ مغربی بنگال کابینہ میں بھی صرف 7 مسلمانوں کو نمائندگی دی گئی ہے جبکہ وہاں پر 48 مسلم ارکان اسمبلی ہیں۔ بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں اترپردیش اور دیگر ریاستوں میں ایک بھی مسلم وزیر نہیں ہے۔ پورے ملک میں بی جے پی کا ایک ہی رکن اسمبلی امین الحق لشکر ہیں جو آسام کے سونیا حلقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔