نظام آباد :صدر ریاستی یوتھ کانگریس سیوا سینا ریڈی نظام آباد پہنچنے پر سینئر کانگریس قائد اربن کانگریس کے انچارج طاہر بن حمدان نے ان کا خیر مقدم کیا ۔ صدر یوتھ کانگریس سیوا سینا ریڈی نے راہول گاندھی کے احکامات پر آج نظام آباد پہنچ کر غریبوں میں اجناس کی تقسیم عمل میں لائی ۔ کرونا کے وباء کے موقع پر کانگریس کی جانب سے غریبوں میں راشن کٹ کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے اور سیوا سینا ریڈی نے پی سی سی سکریٹری مہیش کمار گوڑ ، گڑگو گنگادھر کیشو وینو کے علاوہ دیگر قائدین کے ہمراہ اجناس کی تقسیم عمل میں لائی ۔