ریاستی وزیر سرینواس گوڑ کے قتل کی سازش بے نقاب

   

حیدرآباد۔ 2 مارچ (سیاست نیوز) ریاستی وزیر اکسائز سرینواس گوڑ کے قتل کی سازش کو پولیس نے بے نقاب کردیا ہے۔ وزیر سرینواس گوڑ اور ان کے بھائی سریکانت کو سپاری گینگ کے ذریعہ قتل کرانے کی محبوب نگر سے تعلق رکھنے والے چند افراد نے سازش تیار کی اور فاروق نامی شخص کو 12 کروڑ روپے سپاری دینے کی کوشش کی جس پر فاروق نے پیٹ بشیرآباد پولیس کو اس کی شکایت کی جس سے سازش بے نقاب ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے وزیر اور ان کے بھائی کا قتل کرنے کی سازش کرنے والے یادیا، وشواناتھ اور ناگراجو کو گرفتار کرلیا۔ ملزم ناگراجو کی اطلاع پر دہلی میں بی جے پی کے قائد جتندر ریڈی کی قیام گاہ سے پولیس نے رگھو نامی شخص کو گرفتار کرلیا، ساتھ ہی رگھو کو پناہ دینے والے دیگر تین افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ پوچھ تاچھ کے بعد انہیں رہا کردیا گیا۔ قتل کی سازشی کے پہلوؤں سے سائبر آباد پولیس نے دہلی پولیس کو واقف کرایا۔ ن