حیدرآباد، 24/اگست (یواین آئی) وزیر فائنانس ہریش راو نے ایک مرتبہ پھر انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے سدی پیٹ ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ پر فوری طورپر اپنی کاروں کے قافلہ کو رکوایا اورایمبولنس طلب کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کروایا۔ منگل کی صبح یہ حادثہ پیش آیا جس میں بائیک پر جانے والے ایک شخص نے توازن کھودیا اور بائیک سڑک کے کنارے درخت سے ٹکراگئی۔اس حادثہ میں بائیک پر سوارشخص کی بیوی اور بچے زخمی ہوگئے تھے۔