جگتیال۔/22 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ایم ایل اے ڈاکٹر سنجے کمار نے تلنگانہ ریاست بی سی ویلفیر شعبہ اور ٹرانسپورٹ وزیر پونم پربھاکر سے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر خیر سگالی ملاقات کی اور گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر سنجے کمار نے پونم پربھاکر سے کہا کہ سابق رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے اس وقت تلنگانہ ریاست کی تشکیل میں خصوصی کوششیں کی تھیں۔ ڈاکٹر سنجے کمار نے کہا کہ پونم پربھاکر کا ہمارے خاندان سے بہت گہرا رشتہ ہے اس لیے انہوں نے ان سے جگتیال حلقہ کی ترقی میں تعاون کرنے کو کہا ۔ وزیر پونم پربھاکر نے مثبت جواب دینے کی بات کہی۔