کوہیر ۔ 26 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر پڑوسی ریاست کے گھانگاپور میں ایک خانگی پروگرام کے لئے جارہے تھے راستہ میں ظہیر آباد میں کچھ دیر کے لئے وقفہ کیا۔ اس موقع پر محمد ارشد علی صدر بلاک کانگریس حلقہ اسمبلی ظہیر آباد نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے ریاستی وزیر کو گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر ریاستی وزیر نے محمد ارشد علی کے علاوہ تمام مسلم بھائیوں کو اس مقدس ماہ رمضان المبارک کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر اے چندرا شیکھر انچارج حلقہ اسمبلی ظہیر آباد سریش کمار شٹکار سابق رکن پارلیمنٹ حلقہ ظہیر آباد رام لنگا ریڈی صدر کانگریس پارٹی کوہیر منڈل، محمد مقصود علی صدر کانگریس پارٹی مگڑم پلی منڈل، محمد جمیل احمد، محمد برکت علی، کانگریس پارٹی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔