پداپلی۔ پداپلی ضلع کے راماگنڈم اسمبلی حلقہ میں انترگام منڈل کے کْندن پلی موضع میں واقع کستْوربا گاندھی مدرسہ برائے طالبات میں سمگرا شِکشا ابھیان فنڈز سے 205 لاکھ روپیوں کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کئے جانے والے اکیڈیمک بلاک بھون کا ریاستی وزیر بہبود کپّولا ایشور نے سنگ بنیاد رکھا اور ہریتا ہارم کے تحت شجرکاری کی۔ اس پروگرام میں زیڈ پی چیرمین پوٹّا مدھو’رکن اسمبلی کوروکنٹی چندر’ مئیر انیل ‘ انتر گام زیڈ پی ٹی سی نارائنا ‘ پالاکرتی زیڈ پی ٹی سی کندولا سندھیا رانی نے شرکت کی۔
