کریم نگر /9 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ میں کئی مقامات پر انکم ٹیکس اور انفورسمنٹ کے حکام کی جانب سے دھاوے کئے جارہے ہیں ۔ انکم ٹیکس اور ای ڈی کے حکام مشترکہ طور پر اچانک کارروائی انجام دے رہے ہیں ۔باوثوق ذرائع کے بموجب تلنگانہ کے وزیر گنگولا کملاکر کے علاوہ گرینائیٹ کے تاجرین کے مکانات اور دفاتر پر دھاوے کئے جارہے ہیں ۔ کریم نگر میں ریاستی وزیر کی قیام گاہ مقفل پائے جانے پر قفل توڑکر تلاشی جاری ہے ۔ وزیر موصوف ملک سے باہر دبئی گئے ہوئے ہیں اور وزیر موصوف کے رشتہ داروں کے مکانات پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں ۔ ان کے علاوہ دفاتر پر بھی چھائے مارے گئے ہیں ۔