سدی پیٹ۔ 31 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس نے وزیر ہریش راؤ کی گاڑی کا معائنہ کیا،وزیر نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا، تفصیلات کے بموجب : وزیر ہریش راؤ کی گاڑی کی پولیس نے انتخابی ڈیوٹی کے حصہ کے طور پر سدی پیٹ ضلع کے موضع پونالہ مین روڈ پر چیکنگ کی۔ وزیر ہریش راؤ نے انتخابی ضوابط پر عمل کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔ پولیس نے وزیر کی گاڑی کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ آنے والی دیگر گاڑیوں کو بھی چیک کیا۔ پولیس نے معائنہ میں تعاون پر وزیر کا شکریہ ادا کیا۔