ریاستی گورنر کا پروفیسر جئے شنکر زرعی یونیورسٹی کا دورہ

   

حیدرآباد 13 فبروری ( آئی این این ) گورنر تلنگانہ ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے آج پروفیسر جئے شنکر تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچر یونیورسٹی کا دورہ کیا ۔ یہاں مختلف پروگرامس میں شرکت کرنے سے قبل گورنر نے پروفیسر جئے شنکر کے مجسمہ کی گلپوشی کی اور خراج پیش کیا ۔ بعد ازاں گورنر نے کئی ریسرچ سنٹرس کا یونیورسٹی میں دورہ کیا اور طلبا و ریسرچ اسکالرس کے علاوہ تدریسی فیکلٹی کے ساتھ مشاور ت بھی کی ۔ انہوں نے خاصطور پر منعقدہ نمائش کا بھی معائنہ کیا اور طلبا و اسکالرس سے ایک گھنٹہ تک تبادلہ خیال کیا ۔ گورنر نے نئی ٹکنالوجیز میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا جو چاول کی پیداوار میں اختیار کی جا رہی ہیں۔ گورنر یونیورسٹیز کی چانسلر ہیں۔