1500 ماہرین شریک، غیرمنفعت بخش تنظیموں میں 370 فیصد اضافہ
ریاض ۔ 3 ڈسمبر (ایجنسیز) سعودی عرب کے وزیر فروغ انسانی وسائل اور سماجی ترقی نیز بورڈ آف نیشنل سنٹر فار نان پرافٹ سیکٹر کے چیرمین احمد بن سلیمان الراجی نے ریاض میں انٹرنیشنل نان پرافٹ سیکٹر فورم کا آغاز کیا ہے۔ 3 تا 5 ڈسمبر منعقد ہونے والے ایونٹ کا این سی این پی نے اہتمام کیا ہے۔ اس فورم میں زائد از 2000 اشخاص یکجا ہوئے ہیں جن میں اپنے اپنے شعبوں کے اہم رہنما، پالیسی ساز، ماہرین اور دیگر اہم شخصیتیں شامل ہیں جن کا تعلق سعودی عرب کے اندرون اور بیرون سے ہے۔ 20 ممالک سے 100 مقررین شریک ہوئے ہیں۔ الراجی نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ سعودی عرب میں غیر منفعت بخش شعبہ میں 370 فیصد کی وسعت ہوئی ہے۔ 2017ء میں 1700 تنظیموں سے بڑھتے ہوئے یہ تعداد 2025 ء میں 7000 تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اس شعبہ کی سعودی سلطنت میں شراکت داری کی طویل تاریخ ہے جس کی ابتداء بانی سلطنت شاہ عبدالعزیز کی حکمرانی کے دوران 1928 ء میں دیئے گئے خیراتی عطیات سے ہوتی ہے۔