ریاگنگ سے نمٹنے بوس کا اسرو کے سربراہ سے رابطہ

   

کولکاتا : مغربی بنگال کے گورنر سی وی آنند بوس نے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے چیئرمین ایس سومناتھ سے رابطہ کیا ہے اور ریاست بھر کے یونیورسٹی کیمپس میں مبینہ ریاگنگسے نمٹنے کے لیے ایک ہائی ٹیک طریقہ کار کی نشاندہی میں ان کی مدد طلب کی ہے ۔راج بھون کے ایک بیان میں کہا گیا ہے ، “مغربی بنگال کے گورنر اور یونیورسٹیوں کے چانسلر سی وی آنند بوس نے یونیورسٹی کیمپس میں ریاگنگکے خطرے کو مؤثر طریقے سے روکنے اور اسے ختم کرنے کے لیے مناسب ٹیکنالوجی کی نشاندہی کرنے کے لیے اسرو کے چیئرمین سے رابطہ کیا۔” راج بھون نے جمعرات کی رات یہ بیان جاری کیا۔ راج بھون نے حیدرآباد کی ایک ہائی ٹیک کمپنی سے بھی رابطہ کیا اور جاننا چاہا کہ یونیورسٹیوں میں ریگنگ کو کیسے روکا جائے ۔حال ہی میں کولکاتہ کی مشہور جادو پور یونیورسٹی (جے یو) میں ریاگنگ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا تھا۔