ریت منتقل کر رہے تین ٹریکٹر ضبط

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی 16؍ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے علاقہ تانڈور شیوار میں موجود منجیرا ندی سے غیر قانونی طور پر ریت منتقل کر رہے تین ٹریکٹرس کو منڈل پولیس نے ضبط کرلیا۔ میدک ضلع کے علاقہ پاپناپیٹ منڈل میں مسلم پیٹ سے تعلق رکھنے والے نرسیا ‘ روی ‘ اور منڈل لنگم پیٹ کے شٹ پلی سنگاریڈی کے راجیاکو ناجائز طور پر ریت منتقل کرتے وقت پکڑلیا گیا ۔ اے ایس آئی سبرامنیم چاری نے مزید بتایا کہ ضبط کئے تین ٹریکٹرس کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ہے ۔