ریتو بندھو اسکیم کے تحت کسانوں کے کھاتے میں رقم جمع

   

Ferty9 Clinic


میدک ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے منظور شدہ ریتو بندھو اسکیم کے تحت ضلع میدک کے کسان برادری کو امدادی رقم ان کے کھاتوں میں جمع کردی گئی ہے ۔ مسٹر پرشورام نائیک میدک ضلع اگریکلچرل آفیسر نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ 2 لاکھ 5 ہزار کسانوں میں فی ایکر 5 ہزار کے حساب سے پورے ضلع کے منڈلوں میں کسانوں کے کھاتوں میں 157.23 کروڑ رقم جمع کردی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 90 فیصد کسانوں کو رقم جاری کردی گئی ہے ۔ ماباقی 10 فیصد کسانوں کو ان کی امدادی رقم اندرون 4 یوم جمع کردی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکمال کے کسانوں میں 9,24,72088 کروڑ ، میدک منڈل کے کسانوں میں 7,98,49430 پدا شنکرم پیٹ منڈل کے کسانوں میں 8,59,76,061 ریگوڑ کے کسانوں میں 6,92,29,290 رامائم پیٹ کیلئے 8,05,52,226 نظام پیٹ کیلئے 8,02,888491، نارسنگی کیلئے 2,84,08575 روپئے چیگنٹہ کیلئے 8,80,64,791 روپئے الہ درگ کیلئے 7,85,21,760 روپئے توپران منڈل کیلئے 6,64,32,935 روپئے شیوم پیٹ کیلئے 10,06,08,758 روپئے نرساپور کیلئے 8,67,67,271 روپئے منوہرآباد کیلئے 3,61,60803 روپئے چناشنکرم پیٹ کیلئے 8,37,22416 روپئے پاپناپیٹ منڈل کیلئے 10,76,85,035 روپئے حویلی گھن پور منڈل کیلئے 8,37,57,038 ویلندرتی منڈل کیلئے 9,72,25181 روپئے ، کلچرم کیلئے 8,71,07105 روپئے کوڈی پلی کیلئے 8,26,23,194 روپئے اور منڈل چپنلسی چیڈ کیلئے 5,69,01,650 روپئے جاری کردئے گئے ہیں ۔