ریتو بندھو کی رقم سے 20 لاکھ کسان محروم

   

حیدرآباد ۔ 5 جولائی (سیاست نیوز) قرضوں کے بوجھ اور خشک سالی سے زراعت کے متاثر ہونے کی وجہ سے کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں اور کسانوں کی خودکشی ہندوستان کے سرفہرست مسائل میں شامل ہے۔ حکومت کی جانب سے کسانوں کو خودکشی سے بچانے اور انہیں راحت فراہم کرنے کے اکثر وعدے ہنوز وفا نہیں ہوئے ہیں کیونکہ تازہ ترین رپورٹ کے بموجب تلنگانہ میں ہنوز 20 لاکھ ایسے کسان موجود ہیں جنہیں ’’ریتو بندھو‘‘ کی رقومات حاصل نہیں ہوئی ہیں۔ ریتو بندھو وہ اسکیم ہے جس کی ایک سہولت یہ بھی ہے کہ رقومات راست کسانوں کے کھاتوں میں جمع ہوجاتی ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہیکہ حکومت نے تاحال 30 لاکھ کسانوں کے کھاتوں میں 3,300 کروڑ روپئے جمع کروادیئے ہیں لیکن اس کے باوجود 20 لاکھ ایسے کسان باقی ہیں جنہیں یہ رقم موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ حکومت کو 2700 کروڑ روپئے اور چاہئے تاکہ وہ باقی کسانوں کو بھی رقم فراہم کرسکے۔