ریتک روشن کے نانا، نامور پروڈیوسر ڈائرکٹر جے اوم پرکاش کا دیہانت

   

Ferty9 Clinic

بالی ووڈ ایکٹر ریتک روشن کے نانا اور ہندی فلموں کے مشہور پروڈیوسر ڈائرکٹر جے اوم پرکاش کا 93 سال کی عمر میں انتقال ہوا۔ جے اوم پرکاش کی پیدائش 24 جنوری 1927ء کو سیالکوٹ پنجاب میں ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں ’’آپ کی قسم‘‘، ’’آخر کیوں‘‘، ’’اپنا بنالو‘‘، ’’اپناپن‘‘، ’’آشا‘‘، ’’آپارن‘‘ اور ’’آدمی کھولنا ہے‘‘ جیسی کئی ہٹ فلموں کا ڈائرکشن کیا تھا اوم پرکاش نے بطور پروڈیوسر ’’آس کانچھی‘‘، ’’آئی ملن کی بیلا‘‘، آئے دن بہار کے‘‘، ’’آیا ساون جھوم کے‘‘ اور ’’آنکھوں آنکھوں میں‘‘ جیسی کئی فلموں کو پروڈیوس کیا تھا۔ ریتک روشن کے نانا ان کے کافی قریب تھے۔