ریتی کا ٹریکٹر الٹ جانے سے ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 19 فبروری (سیاست نیوز) کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں ریتی کے ٹریکٹر الٹنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 38 سالہ گوندو جس کا تعلق راجولارامارام ضلع سے ہے اور وہ ریتی کا کاروبارو کرتا ہے۔ گوندو اتوار کی صبح 6 بجے زیرعمارت سائیٹ پر ریتی ڈالنے کیلئے ٹریکٹر میں ریتی منتقل کررہا تھا کہ اچانک ٹریکٹر پلٹ جانے سے وہ اس کی زد میں آگیا۔ اس حادثہ میں مذکورہ شخص جائے حادثہ پر ہی فوت ہوگیا جبکہ وہاں پر موجود مزدوروں نے اسے دواخانہ منتقل کرنے کی کوشش کی لیکن ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔