ریتی کی منتقلی کے آن لائن بکنگ سسٹم سے غیرمجاز فائدہ اُٹھانے والے گرفتار

   

Ferty9 Clinic

لیاپ ٹاپس ، سیل فون ، رسائد ضبط ، رچہ کنڈہ پولیس کی سائبر کرائم پولیس کی کارروائی
حیدرآباد۔ ریتی کی غیرقانونی نکاسی اور منتقلی کو روکنے کیلئے حکومت کی جانب سے شروع کردہ آن لائن بکنگ سسٹم بھی اب محفوظ نہیں رہا۔ غیرقانونی انداز میں دھوکہ دیتے ہوئے سسٹم سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے دو بھائیوں کو رچہ کنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اسپیشل آپریشن ٹیم ایل بی نگر زون اور سائبر کرائم پولیس نے مشترکہ کارروائی میں 21 سالہ سسوڈیہ اویش جین اور اس کے بھائی 25 سالہ سیسوڈیہ امریناتھ جین ساکنان کاماریڈی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 5 لیاپ ٹاپ، 3 موبائیل فون اور ریتی کے آرڈرس کی رسید ضبط کرلی۔ ان دونوں کے والد کمل چند جین ریتی کا کاروبار کرتے ہیں اور یہ دو بھائی اس کاروبار میں تھے۔ گزشتہ دنوں سرکاری احکامات کے بعد انہوں نے منصوبہ تیار کیا اور حکومت کے سائنڈ سیل مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ سسٹم میں داخل ہوگئے اور اس سرکاری پورٹل میں غیرقانونی طور پر داخل ہوگئے۔ پولیس نے سائبر کرائم نے چوکسی اختیار کرتے ہوئے اس کا پتہ چلا لیا اور انہیں گرفتار کرلیا۔ ریتی کی آن لائن بکنگ کی یہ سائٹ دن میں ایک مرتبہ صرف 15 منٹ کیلئے سرکاری طور پر کھولی جاتی ہے اور روزانہ محدود بکنگ ہوتی ہے۔ صرف 500 آرڈر بک کئے جاتے ہیں۔ روزانہ 12 تا 12:15 تک اس سائیٹ پر بہت زیادہ رش رہنے سے ریتی کی خریداری کو مشکلات اور رکاوٹ پیش آئی ہے۔ اس کی آڑ میں یہ دو بھائی دھوکہ دہی انجام دے رہے تھے۔