ریجنل رنگ روڈ کے لیے شمالی حصے میں پیشرفت

   

حیدرآباد ۔ 15 اکتوبر ۔ ( سیاست نیوز ) ریجنل رنگ روڈ ( آ رآر آر ) شمالی حصے میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا نے پراجکٹ اپریزل اینڈ ٹیکنیکل الیکروٹنس کمیٹی (PATSC) نے اسے منظوری دیدی ہے۔ یہ قومی شاہراہوں کے بڑے منصبوں کی تکنیکی اور مالیاتی فزیبلٹی کا جائزہ لیتا ہے کمیوں کی نشاندہی کرے ، منظوری دینے سے پہلے ان کو دور کرتا ہے ۔ اس کی منظوری کے بعد ہی کلیدی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اپریزل کمیٹی (PPPAC) اس کی منظوری حاصل کرتی ہے ۔ اقتصادی اُمور کی مرکزی کابینہ کمیٹی اسے گرین سگنل دے گی ۔ حال ہی میں ریجنل رنگ روڈ کے شمالی حصے نے تکنیکی اور مالیاتی پہلوؤں کا جائزہ مکمل کرلیا ہے اور پی پی پی اے سی کی منظوری کے لئے روانہ کیا گیا ہے ۔ کمیٹی بھی جلد میٹنگ کرکے اس کی حتمی منظوری دیگی اور اُمید کی جارہی ہے کہ اندرون ایک ماہ اس کی مکمل وضاحت آجائیگی جس کے بعد ٹنڈر کھولے جائیں گے اور سڑک کی تعمیر کا کام شروع ہوجائیگا ۔ شمالی حصے کیلئے ٹنڈر نومبر میں کھولے جائیں گے تب تک اس سڑک کو قومی شاہراہ نمبر ملنے کی اُمید ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسے NH161AA نمبر الاٹ کیا جائیگا ۔ NH161AA کو نیشنل ایکسپریس وے کے طورپر ریکارڈ کیاجائیگا ۔ فی الحال یہ نمبر سنگاریڈی سے توپران ، گجویل ، بھونگیر کے راستے چوٹ اُپل تک یہ راستہ ہے ۔ اس سڑک کو جو پہلے ریاستی شاہراہ تھی علاقائی رنگ روڈ کی تجویز کے دوران قومی شاہراہ کے طورپر شناخت کی گئی۔ اُس وقت ریجنل رنگ روڈ کے حصے کے طورپر سڑک کو تیار کرنے کا منصوبہ تھا ۔ تاہم چونکہ اسے ایکسپریس وے کے طورپر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اس لئے بعد میں پرانی سڑک کے بجائے گرین فیلڈ روڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ نتیجہ کے طورپر سڑک اس کے متوازی جاری رہے گی اس لئے اس کے متوازی چلنے والی پرانی سڑک کو قومی شاہراہ کی حیثیت سے ہٹاکر دوبارہ ریاستی شاہراہ میں تبدیل کردیا جائیگا۔ پھر اسے 161AA ہٹادیا جائیگا ۔ اس کا انتظام مکمل طورپر ریاستی حکومت کے تحت آر اینڈ بی کے دائرہ کار میں ہوگا ۔ نمبر 161AA اس لئے بنایا گیا تھاکہ پہلے سے ہی ایک مرکزی قومی شاہراہ نمبر 161 اور ایک سڑک نمبر 161A ہے ۔ ماہرین نے رائے پیش کی کہ ریجنل رنگ روڈ کو ایک نیا نمبر تفویض کیا جائے تاکہ اُلجھن سے بچا جاسکے کیونکہ تینوں سڑکوں کا ایک ہی نمبر ہوگا۔ اس سلسلہ میں حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ اس وقت تک ریجنل رنگ روڈ 161AA کے ساتھ جاری رہے گا ۔