ریجنل پاسپورٹ آفس میں کل سے آن لائن اپائنٹمینٹس

   

حیدرآباد۔/29 نومبر، ( سیاست نیوز) ریجنل پاسپورٹ آفیسر جے سنہجا کے مطابق ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد میں یکم ڈسمبر سے روزانہ تمام 250 اپائنـٹمنٹ آن لائن دیئے جائیں گے۔ یہ اپائنٹمنٹس پاسپورٹ سیوا کے پورٹل www.passportindia.gov.in سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ پیر، منگل اور جمعہ کو 250 آن لائن اپائنـٹمنٹ کی یکسوئی کی جائے گی جبکہ جمعرات کو انکوائری اپائنمنٹس صبح 9:30 تا 12:30 بجے قبول کئے جائیں گے جن کی کوئی حد نہیں ہوگی۔ درخواست گذار دستاویزی ثبوت جیسے میڈیکل ایمرجنسی، بیرونی ممالک میں تعلیم سے متعلق دستاویزات، ویزا کی مدت ختم ہونا اور دیگر دستاویزات کے ذریعہ اپائنـٹمنٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ انکوائری اپائنـٹمنٹ مفت رہیں گے اور عوام سے اپیل کی گئی کہ وہ درمیانی افراد سے رجوع نہ ہوں۔