پرتاپ گڑھ : پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ مذہبی بنیاد پر جب ریزرویشن و ترقی میں برابری نہیں ہے ،اور مسلم و عیسائیوں کو صرف مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن سے محروم رکھا جا رہا ہے ،تو ایسے میں سوال یہ ہے کہ پھر یونیفارم سیول کوڈ نافذ کرنا کیسے مناسب ہوگا ۔انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہوئے مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔ ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ آئین ہند میں دلتوں کو خصوصی سہولت ریزرویشن دینے کا قانون ہے ،تو ایسے حالات میں دلت طبقے کے مسلمانوں و عیسائیوں کو آئین کے خلاف ریزرویشن و دیگر سہولت سے محروم کیوں رکھا جارہا ہے کہ وہ ہندو نہیں ہیں ۔