ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے خلاف کھلاڑیوں کا احتجاج

   

نئی دہلی۔ اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک کے ساتھ ونیش پھوگاٹ اور دیگر سرکردہ ہندوستانی کھلاڑی چہارشنبہ کو یہاں جنتر منتر پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلو ایف آئی) کے خلاف احتجاج پر بیٹھ گئے۔ بجرنگ پونیا نے ٹویٹر پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھاکھلاڑی ملک کے لیے میڈل جیتنے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں، لیکن فیڈریشن نے ہمیں مایوس کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ کھلاڑیوں کو من مانی قوانین لگا کر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ساکشی ملک نے کہا، ہم ڈبلیو ایف آئی کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور اپنے مسائل پر بات کریں گے۔ تب تک ہم یہاں بیٹھے رہیں گے۔