سڈنی۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا فٹ بال لیگ میں ایڈیلیڈ اور کارل ٹان کے درمیان کھیلے گئے مقابلے کے بعد 30 سال کے ریفری ڈیلن ٹی نے اپنی ساتھی ریفری 27 سال کی ایلینی گلافٹس کو پرپوز کیا۔ دونوں گزشتہ 10 سال سے ایک ساتھ ہیں۔کھیل کے میدان پر ابھی تک آپ نے کھلاڑیوں کو پرپوز کرتے ہوئے دیکھا ہوگا ، لیکن ان دنوں دو ریفری کافی سرخیوں میں ہیں۔ میدان پر دونوں نے ایک دوسرے کو اپنے شریک حیات کے طور پر قبول کرلیا۔ آسٹریلیا فٹ بال لیگ میں ایڈیلیڈ اور کارل ٹان کے درمیان کھیلے گئے مقابلے کے بعد 30 سال کے ریفری ڈیلن ٹی نے اپنی ساتھی ریفری 27 سال کی ایلینی گلافٹسس کو پرپوز کیا۔ دونوں گزشتہ 10 سال سے ایک ساتھ ہیں۔ایڈیلیڈ کا یہ جوڑا پہلی مرتبہ ایس اے این ایف ایل میں ملا تھا۔ دونوں وہاں پر کام کررہے تھے۔ ایلینی نے کہا کہ ڈیلن کیریئر کو آگے بڑھانے کیلئے ملبورن آگئے تھے۔ دونوں ہی ایے ایف ایل کے تجربہ کار ریفری ہیں اور ہفتہ کو پہلی مرتبہ کسی ایک میچ میں ساتھ آئے تھے۔ایلینی کے مطابق وہ گزشتہ تین سالوں سے اے ایف ایل کیلئے کام کررہی ہیں جبکہ ڈیلن کوتقریبا 8 سال ہوگئے ہیں۔ اتنے سالوں کے بعد بھی انہوں نے اس میچ سے پپہلے کبھی بھی ساتھ میں کام نہیں کیا تھا۔ ہفتہ کو ساتھ میں ان کا پہلا میچ تھا۔ ڈیلن باونڈری پر تھے تو لینی فیلڈ ریفری تھی۔