ریل مسافرین کو تتکال ٹکٹس کی مزید سہولت

   

نئی دہلی 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مسافرین کو ریل کے تتکال ٹکٹس کی اب مزید سہولت حاصل ہوگی کیوں کہ ریلویز نے کئی غیر قانونی سافٹ ویرس کو ختم کردیا اور اِس سلسلہ میں 60 سے زیادہ ایجنٹس کو گرفتارکرلیا گیا ہے جو تتکال ٹکٹس کو بلاک کررہے تھے۔ ریلوے پروٹیکشن فورس کے ڈائرکٹر جنرل ارون کمار نے بتایا کہ تتکال ٹکٹس کی بکنگ کے آغاز کے چند منٹوں میں ہی سافٹ ویرس کے ذریعہ اُن کو روک دیا جاتا تھا۔ لیکن اب گھنٹوں تک تتکال ٹکٹس مسافرین کے لئے دستیاب ہوں گے۔