ریل یوزرس کو QR کوڈ کے ذریعہ ٹکٹ خریدنے کی سہولت

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے ( ایس سی آر ) کی جانب سے ریل یوزرس کے لیے ایک اضافی سہولت شروع کی گئی جس میں وہ آٹو میٹک ٹکٹ وینڈنگ مشین (ATVMs) میں لگائے گئے کیو آر (کوٹیک رسپانس ) کوڈ کے ذریعہ ٹکٹس خرید سکتے ہیں ۔ ریلوے عہدیداروں کے مطابق ٹکٹ کی رقم ادا کرنے کیلئے موجودہ آپشنس کے علاوہ مسافرین کو دو نئے آپشنس حاصل ہوں گے جو پے ٹی ایم کے ذریعہ یو پی آئی اور فری چارج کے ذریعہ یو پی آئی ہیں ۔ کیو آر کوڈ کے ذریعہ ٹکٹ کی رقم ادا کرنے کیلئے مسافرین کو ان دو میں سے کسی ایک آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا ۔ جس کے بعد ایک کیو آر کوڈ اے ٹی وی ایم اسکرین پر ڈسپلے ہوگا ۔ رقم کی ادائیگی کیلئے انہیں اسے اسکیان کرنا ہوگا ۔ رقم کی ادائیگی کے بعد درکار ٹکٹ حاصل ہوگا ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے سینئیر عہدیدار نے کہا کہ اے ٹی وی ایمس ریل یوزرس کیلئے ان ریزروڈ ٹکٹس اور پلیٹ فارم ٹکٹس خریدنے میں معاون ہیں ۔۔