نئی دہلی: ریلائنس انڈسٹری لمیٹڈ (آر آئی ایل) کی مکمل ملکیت ذیلی کمپنی ریلائنس نیو انرجی سولار لمیٹڈ (آر این ای ایس ایل) نے چائنا نیشنل بلیو اسٹار (آر ای سی گروپ) سے آر ای سی سولار ہولڈنگز اے ایس (آر ای سی گروپ) میں 100 فیصد حصص خریدنے کا اعلان کیا ہے، یہ معاہدہ 77.1 کروڑڈالر کی انٹرپرائز ویلیو پر طے ہوا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی نے بتایا کہ وہ آر ای سی کے حصول سے بہت خوش ہیں کیونکہ اس سے لامحدود اور پورے سال شمسی توانائی کو استعمال کرنے میں مدد ملے گی۔