ریلائنس کا چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 25 کروڑ کا عطیہ

   

ممبئی: اتراکھنڈ میں سماجی ترقی کی اپنی مسلسل کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے اس سال سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعمیر نو اور ترقی میں مدد کے لیے ریلائنش نے شری اننت امبانی کے ذریعہ چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں25 کروڑ روپے کا عطیہ دیا ہے ۔اتراکھنڈ میں ترقیاتی کاموں کے بارے میں اپنی وابستگی پر، شری اننت امبانی نے کہا کہ ہم گزشتہ ایک دہائی سے اتراکھنڈ کے لوگوں کے ساتھ گہرے سے گہرے رشتے میں شریک ہیں۔ بحران کے وقت میں پردیش اور اس کے شہریوں کا غیر معمولی صبر و تحمل ہم سبھی کیلئے ترغیب کا وسیلہ بنا ہے ۔ اب جب کہ ہم اتراکھنڈ کے ساتھ اپنی وابستگی کی ایک دہائی مکمل کر رہے ہیں، اس سفر کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ، ہم ریاست کی فلاح و بہبود کے لیے بامعنی تعاون کر رہے ہیں۔