ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص کاقتل

   

حیدرآباد : 19ستمبر ( سیاست نیوز) ہائی ٹیک سٹی ریلوے اسٹیشن میں ایک شخص کا قتل کردیا گیا ۔ اسٹیشن پلاٹ فارم پر زخمی حالت میں موجود شخص کو آر بی ایف نے ہاسپٹل منتقل کیا جو فوت ہوگیا تھا ۔ ریلوے پولیس کے مطابق 36 سالہ نیلم راجیش پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے ہلاک کردیا ۔ نیلم راجیش خانگی ملازم تھا ۔ گزشتہ رات وہ گھر سے نکلا تھا جو ہائی ٹیک سٹی ریلوے اسٹیشن کے پلاٹ فارم پر شدید زخمی حالت میں پایا گیا ۔ تحقیقات کے بعد ریلوے پولیس نے بتایا نیلم راجیش پر نامعلوم افراد نے سمنٹ کی اینٹ سے حملہ کیا ، تاہم وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔ نیلم راجیش غیر شادی شدہ تھا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ ع