حیدرآباد 8 جنوری ( سیاست نیوز ) سنکرانتی تہوار کے موقع پر اپنے اپنے آبائی مقامات کو پہونچنے شہر میں ریلوے اسٹیشنوں اور بس اسٹانڈس پر مسافرین کا ہجوم امڈ رہا ہے ۔ نامپلی ‘ سکندرآباد ‘ کاچیگوڑہ ریلوے اسٹینشوں کے علاوہ مہاتما گاندھی اور جوبلی بس اسٹانڈس پر بھی مسافرین کثیر تعداد میںپہونچ رہے ہیں۔