رانچی میں دو دن کے تشدد کے بعد انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے۔ ریلوے امتحان کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس شروع کر دی گئی ہے۔ معلومات کے مطابق شہر میں 2500 سے زیادہ سی آر پی ایف اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ریاست کے ہوم کمشنر کے حکم پر آن لائن ریلوے امتحان کے پیش نظر کل صبح انٹرنیٹ خدمات بحال کردی گئیں جو امیدواروں کے لیے راحت کی خبر ہے رانچی میں تشدد اور پولیس فائرنگ کے بعد اب تک کل نو ایف آئی آر درج کی گئی ہیں جن میں پولس نے درج کی گئی ایف آئی آر میں 26 لوگوں کو نامزد کیا ہے۔ جمعہ کو پتھراؤ اور تشدد کرنے والے 10000 لوگوں کے خلاف پولیس کی جانب سے ایف آئی آر درج کیا گیا یہ معاملہ رانچی کے تین تھانوں میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کی گاڑی پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کے سلسلے میں ڈیلی مارکیٹ پولیس اسٹیشن میں تین افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔