ریلوے بجٹ میں تلنگانہ کے لیے 5336 کروڑ روپئے مختص

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے نے کل اعلان کیا کہ ریلوے بجٹ 2024-25 میں تلنگانہ کے لیے 5336 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں ۔ تاہم بعض ریلوے ماہرین نے کہا کہ یہ رقم ریلوے سے متعلق پراجکٹس اور انفراسٹرکچر کو فروغ دینے کے لیے ناکافی ہے ۔ تلنگانہ کے لیے ریلوے بجٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر ریلوے اشوینی وئشنو نے اعلان کیا کہ اس سال کے لیے تلنگانہ کے لیے 5366 کروڑ روپئے منظور کئے گئے ہیں ۔ اس سال تلنگانہ کے لیے ریلوے بجٹ سے جو رقم مختص کی گئی ہے وہ 2009-14 کے دوران متحدہ ریاست کے لیے مختص کردہ اوسط رقم سے تقریبا چھ گنا زیادہ ہے ۔ نیز تلنگانہ میں اب ریلوے نیٹ ورک 100 فیصد الیکٹریفائیڈ ہے ۔۔