ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران ٹرین حادثہ ضعیف خاتون ہلاک

   

حیدرآباد۔/3 مارچ، ( سیاست نیوز) ریلوے پولیس کاچیگوڑہ کے بموجب ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران معمر خاتون ہلاک ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 64 سالہ نجمہ بیگم متوطن ضلع بیدر کرناٹک شہر میں مقیم ان کے بھائی سے ملاقات کے بعد واپس لوٹ رہی تھیں کہ ملک پیٹ ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔