ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد : /29 اکٹوبر (سیاست نیوز) ریلوے پٹریاں عبور کرنے کے دوران ایک شخص ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ راجیو تیواری جو پیشہ سے خانگی سیکوریٹی گارڈ تھا ساکن گاندھی نگر بورہ بنڈہ آج صبح بھرت نگر اور بورہ بنڈہ کے درمیان واقع ریلوے پٹریاں عبور کررہا تھا کہ وہ اچانک ٹرین کی زد میں آگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔