’ریمنڈ‘ کے سابق چیئرمین وجے پت سنگھانیہ کا دیہانت

   

ممبئی ۔ 29مارچ ( ایجنسیز )ملک کے معروف صنعتکار اور ریمنڈ گروپ کے سابق چیئرمین وجے پت سنگھانیہ کا ہفتہ کی شام ممبئی میں 87 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ان کے بیٹے اور ریمنڈ گروپ کے موجودہ چیئرمین اور مینجنگ ڈائریکٹر گوتم سنگھانیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر یہ معلومات شیئر کیں۔ ریمنڈ گروپ کے ترجمان کے مطابق ان کا دیہانت ممبئی میں ہوا اور ان کی آخری رسومات 29 مارچ کو ادا کی گئیں۔واضح رہے کہ 2015 میں وجے پت سنگھانیہ نے ریمنڈ گروپ میں اپنی پوری 37 فیصد حصہ داری بیٹے گوتم سنگھانیہ کو منتقل کر دی تھی۔ اس کے بعد سے کمپنی کی کمان مکمل طور پر گوتم کے ہاتھوں میں ہے۔ وجے پت سنگھانیہ نے 1980 سے ریمنڈ گروپ کی قیادت سنبھالی اور تقریباً 20 سال تک چیئرمین کے طور پر کام کیا۔