ریمڈیسیور انجیکشن کی کالابازری پر چار افراد گرفتار

   

سیہور : مدھیہ پردیش کے ضلع سیہور میں ریمڈیسیور انجیکشن کی کالابازاری کے معاملے میں چار ملزموں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ پولیس نے آشٹا اور آس پاس کے علاقے کے رہنے والے چار ملزموں کو کل ایک اطلاع کی بنیاد پر گرفتار کیا۔ ان کے خلاف ڈیزاسٹر مینیجمنٹ ایکٹ اور ضروری اشیاء ایکٹ کے علاوہ دیگر دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ ان میں ایک میڈیکل چلانے والا شیشپال ٹھاکر کے علاوہ جے دیپ ٹھاکر، راکیش راجپوت اور سندیپ شامل ہیں۔ یہ ملزم ضرورت مند کو کافی زیادہ قیمت پر ریمڈیسیور انجیکشن فروخت کر رہے تھے ۔