ریونت ریڈی حکومت سے مسلمانوں میں شدید ناراضگی

   

بی آر ایس دور میں اقلیتوں کی مثالی ترقی، ظہیر آباد میں دعوت افطار سے ٹی ہریش راؤ کا خطاب
ظہیر آباد۔ 13 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ظہیرآباد غوری پیالیس فنکشن ہال میں بی آریس پارٹی کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق ریاستی وزیر و رکن اسمبلی سدی پیٹ ٹی ہریش راؤ، چنتا پربھاکر رکن اسمبلی سنگاریڈی، رکن اسمبلی ظہیرآباد کے مانک راو نے شرکت کی، سابق ریاستی وزیر رکن اسمبلی ٹی ہریش راو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی حکومت نے ریاست تلنگانہ کے مسلمانوں کو دھوکہ دیا اور جھوٹ پرمبنی وعدوں سے اقتدار حاصل کیا انہوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران کانگریس پارٹی نے مائناریٹی ڈکلیریشن کا اعلان کیا تھا ،لیکن حکومت کے دو سالہ سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا اس کے باوجود اقلیتوں سے کیا گیا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا جس سے تلنگانہ کے اقلیتوں میں کانگریس حکومت کے خلاف شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔بی آر ایس کا دور حکومت اقلیتوں کی ترقی و بہبود کیلئے سارے ملک میں مثالی تھا۔ سابق چیف منسٹر کے سی آر نے اقلیتوں کی تعلیمی، معاشی، سماجی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر عملی اقدامات کئے تھے جس کی زندہ مثال ٹمریز ہے۔ 200 سے زائد اقلیتی ریسیڈنشیل اسکولس قائم کئے۔ ڈبل بیڈ روم مکانات کی تقسیم میں اقلیتوں کو حصہ دار بنایا گیا۔ کانگریس پارٹی نے اندرماں مکانات دینے کا وعدہ تو کیا لیکن اب تک اس پر کوئی عمل آوری نہیں ہوئی کے سی آر کے 10 سالہ دور حکومت میں تلنگانہ میں گنگا جمنا تہذیب کو فروغ دیا کونسلر بلدیہ جناب محمد غوث الدین غوری کی جانب احمد نگر کالونی غریب بیواہ خواتین میں ماہانہ 500 روپیوں وظائف کی تقسیم کا سابق ریاستی وزیر رکن اسمبلی ٹی ہریش راو کے ہاتھوں سے عمل میں آئی سابق ریاستی وزیر رکن اسمبلی ٹی ہریش راو نے کونسلر بلدیہ جناب محمد غوث الدین غوری کی مستحسن اقدام کی ستائش کی امیر مقامی جماعت اسلامی ہند جناب محمد ناظم الدین غوری نے سابق ریاستی وزیر رکن اسمبلی ٹی ہریش راو کو تلگو زبان ترجمانی میں قرآن مجید کا تحفہ پیش کیا اس مواقع پر سابق ڈی ایم ایس چرمین شیواکمار ارکان بلدیہ جناب محمد غوث الدین غوری تنظیم احمد نامہ کرن زاہد علی شیخ ذاکر یعصوب سابق ٹاون صدر بی آریس پارٹی سید محی الدین علیم ضیاء الدین غوری ویگر موجود تھی۔